Rescue 1122 Corona

خیبرپختونخوا:24 گھنٹوں میں کورونا سے27 افراد جان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک (پشاور)کورونا وائرس کی تیسری لہر بے لگام ،خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے27 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پشاور میں 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعدصوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد2496 ہوگئی ہے۔پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے340 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کی بعد کورونا کیسز کی تعداد38ہزار360ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان مکمل، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وطن واپس روانہ

تفصیلات کے مطابق پشاور میں کورونا سے 1335افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 829 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد93ہزار862 ہوگئی ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے1318 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس سے صحت یاب افراد کی تعداد80ہزار348ہوگئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا