66 4

کورونا کے بڑھتے کیسز اور ہسپتالوں میں آکسیجن کمی کی شکایت پر محکمہ داخلہ کانوٹس

ویب ڈیسک (پشاور) کورونا کے بڑھتے کیسز اور ہسپتالوں میں آکسیجن کمی کی شکایت پر محکمہ داخلہ نے نوٹس لے لیا ۔آکسیجن سپلائرز کو ہسپتال کیلئے ترجیحی بنیاد پر گیس کی سپلائی فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ اعلامیہ کے مطابق محکمہ داخلہ نے سپلائرز کیلئے ترجیحات واضع کردیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم

سپلائرز پہلے سرکاری ہسپتالوںاور دوسر ے نمبر پر نجی ہسپتالوں کو گیس فراہم کرینگے ۔تمام ڈیلر \سپلائرز ہسپتالوں کے بعد انڈسٹریز کو گیس کی سپلائی کرینگے ۔تمام ڈویژن ، اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس اعلامیہ کے مطابق گیس کی سپلائی پر نظر رکھے۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، امید ہے فارم 45 کو فارم 47 کا رزلٹ نہیں دیا جائیگا، بیرسٹر سیف