Usman Mukhtar

اداکارعثمان مختارکی اہلیہ پیشےکےاعتبار سےوکیل ہیں

ویب ڈیسک (کراچی)اداکار عثمان مختار نے کہا کہ انہیں اہلیہ زنیرہ کی ہر حال میں خوش رہنے والی عادت بہت پسند ہے۔ انہوں نے سوالات و جوابات سیشن میں بتایا کہ ان کی اہلیہ زنیرہ سے ملاقات ایک باہمی دوست کے ذریعے ہوئی ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

انہوں نے کہا کہ ابھی ان کا صرف نکاح ہوا ہے رخصتی رواں ماہ کے آخر میں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان دنوں ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جو جلد نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔ انہوں نے اہلیہ کی اچھی عادت بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں زنیرہ کی ہر حال میں خوش رہنے والی عادت بہت پسند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن