633460 8346271 aro magazine

سمر پیچ ڈرنک بنانے کی ترکیب

ویب ڈیسک : آڑو کو عربی میں خوخ، فارسی میں شفتالو، سندھی میں شفتالو اور انگریزی میں Peach کہا جاتا ہے۔آڑو کی دو اقسام ہوتی ہیں۔ ایک چپٹا اور دوسرا لمبا گول مخروطی شکل کا۔ اس کا رنگ سبز قدرے سرخی مائل ہوتا ہے جبکہ اس کا ذائقہ شیریں اور مزاج سرد اور تر دوسرے درجے میں ہوتا ہے۔آڑو کے اجزا میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، وٹامن اے اور سی، کیلشیم، فولاد اور فاسفورس شامل ہیں۔ یہ مقوی معدہ اور جگر ہے،خون کے جوش کو کم کرتا ہے،پیاس کو تسکین دیتا ہے،ذیابیطس میں مفید ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

اجزا
1 آڑو ایک کپ۔چینی دو کھانے کے چمچ
2 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
3 ٹھنڈا پانی ایک کپ
4 برف حسب ضرورت
5 پودینہ گارنش کے لیے
6 آڑو سلائس گارنش کے لیے

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

تیار کرنے کی ترکیب
1بلینڈر میں کٹے آڑو، چینی، لیموں کا رس، ٹھنڈا پانی اور برف ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں اورپھر گلاس میں نکال لیں۔ پودینے کے پتے اور آڑو کے سلائس سے گارنش کرکے سرو کریں۔