جمرود: تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف طلباءسراپا احتجاج

ویب ڈیسک (جمرود) جمرود تعلیمی اداروں کی بندش کےخلاف جمعیت طلباء اسلام نےجمرودپریس کلب کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرہ میں کالجزاور مدارس کےدرجنوں طلباءنے شرکت کی۔

مظاہرین کے مطابق کورونا کی آڑمیں تعلیمی اداریں بندکرنانوجوان نسل کو تعلیم سےمحروم رکھناہے،قبائلی علاقہ جات میں پہلےسے شرح خواندگی کی تشویشناک ہےپسماندگی بڑھےگی،قبائلی طلباء انٹرینٹ کی سہولت سےبھی محروم ہے آن لائین تعلیمی نظام سے مستفید نہیں ہوسکتے

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کوروناایس اوپیز پرسیاسی جلسےجلوسوں میں کیوں عمل درآمدنہیں کیاجاتاہے، سکولز، کالجز، مدارس اورمساجدمیں کوروناایس پیز پرعمل درآمدکےحق میں ہیں اداریں بندنہیں ہونےدیں گے۔