چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی ملاقات

ویب ڈیسک :ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی ملاقات،آرمی چیف اور روسی وزیر خارجہ کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی، جنرل باجوہ اور روسی وزیر خارجہ کا باہمی دلچسپی بشمول دفاع و سلامتی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر غور علاقائی سلامتی خاص طور پر افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال، ​آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔