Untitled 1 364

کوہاٹ:حریم فاطمہ قتل کیس کا ڈراپ سین،مرکزی ملزمہ گرفتار

ویب ڈیسک (کوہاٹ): حریم فاطمہ قتل کیس کا ڈراپ سین، مرکزی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمہ بچی کے چچا سے شادی کرنا چاہتی تھی، حریم کا والد اس شادی میں بڑی رکاوٹ تھے، خاتون طلاق یافتہ اور نفسیاتی مریضہ ہے، خاتون نے پہلے بچی کو پیسے دے کر باہر بھیجا، ملزمہ کا حریم کے گھر آنا جانا رہتا تھا، بچی کو لے جانے کے لیے ملزمہ نے دو رکشے تبدیل کیے.

مزید پڑھیں:  عثمان ڈار کو مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت

بچی کا ریپ ہوا ہے یا نہیں، اس کے لیے بورڈ بنائیں گے، ہو سکتا ہے حقائق تک پہنچنے کے لیے شاید قبر کشائی کی جائے، لاش ملنے کے بعد گھر میں بچی کے کپڑے تبدیل کیے گیے، مزید تفتیش جاری ہے حقائق سامنے لائیں گے، لڑکی کے چچا کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے ، بچی کی قبر کشائی ہو سکتی ہے.

مزید پڑھیں:  وفاقی دارالحکومت پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے