kpCOrona- situation

گزشتہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 23 افراد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے وار جاری، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 23 افراد انتقال کرگئے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2519 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 1018 افراد متاثر ہوئے۔ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد94ہزار 880 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 945 مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد81ہزار 293 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی قرارداد کےبعد اسرائیلی بربریت میں تیزی،مزید26افرادشہید
مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار مریم نواز اور شہباز شریف ہونگے، بیرسٹر سیف

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور میں 15 افراد وائرس سے جانبحق ہوئے ہیں، پشاور میں کورونا وائرس سےاب تک 1350 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔