caroona

کرونا وائرس دنیا کے 149 ملکوں تک پھیل گیا

ڈیسک رپورٹ : تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس دنیا کے 149 ملکوں تک پھیل گیا ، وباء کے باعث عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 5543 ہو گئی ، ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد متاثر ہوئے-

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ،الرٹ جاری

چین میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3189 تک پہنچ گئی، ایران میں 611 افراد ہلاک، 1365 نئے کیسز رپورٹ ہوئے-
سپین میں کرونا وائرس کے مزید 1500 کیسز سامنے آگئے.امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ، متاثرہ افراد کی تعداد 2329 تک پہنچ گئی. کوریا میں وائرس سے 72ہلاکتیں ، 8086 افراد وباء سے متاثر. آسٹریا، قطر ، فن لینڈ ، آسٹریلیا ، بیلجئم اور استونیا میں بھی نئے کیسز رپورٹ ہوئے-

مزید پڑھیں:  آواران میں فورسز کا آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 3دہشت گرد ہلاک،میجر شہید