Murder 660x330 1

ہری پور: بیوی کو قتل کرنے والا ملزم تاحال فرار

ویب ڈیسک(ہری پور): ہری پور میں حق مہر واپس نہ دینے پر بیوی کو قتل کرنے کا معاملہ، مقتولہ کا ملزم شوہر پولیس کو چکما دے کر تاحال فرار۔

ہری پور تھانہ صدر گولیا میرا کی نو بیاہتہ بیوی کے قتل میں نامزد ملزم شوہر اور اسکے گھر والے منظر سے غاٸب، پولیس گرفتاری میں ناکام۔

مزید پڑھیں:  سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

مقتولہ کے والد کا کہنا ہےکہ بیٹی سے حق مہر کی رقم واپس دینے کا مطالبہ اور ظلم کیا جاتا رہا،عمرانہ ناراض ہوکر آٸی تھی، شوہر شاہد واپس لے گیا، تب سے بیٹی سے رابطہ منقطع تھا، پھر اسکی نعش ملی، بیٹی کے سسرالی گھر کو تالہ لگا کر غاٸب ہیں اور انکا قاتل بیٹا تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا،میری بیٹی کے قاتل کو فوری گرفتار کیا جاۓ۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں شک کا فائدہ ملزمان کو جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ