e37769e3 7def 4f6c a0df 36ebf632e605

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمانی وفد کے ہمراہ افغانستان روانہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد )اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمانی وفد کے ہمراہ افغانستان روانہ ہو گئے ۔و فد میں نمایندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان اور رکن پارلیمان غلام مصطفے شاہ، ساجد خان، رانا تنویر, گل داد خان، شیخ یعقوب اور شاندانہ گلزار بھی شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی پارلیمانی وفد 8 اپریل سے 11 اپریل تک افغانستان کا دورہ کرے گاوفد افغان صدر اشرف غنی، وزیرخارجہ حنیف اتمر کے علاوہ افغان پارلیمنٹ کے سپیکر سے ملاقاتیں کرے گا۔پارلیمانی وفد کے دورہ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کے فقدان کو ختم کرنا ہے ۔برآمدات کو افغانستان اور افغانستان کے راستے وسطی ایشیائی ممالک کو تجارت کی راہ میں رکاوٹوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا،ملاقاتوں میں افغانستان کے ساتھ پاکستانی برآمدات و تجارت بڑھانے پر بات ہوگی، افغانستان سے پاکستان میں سرمایہ کی نقل و حمل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔افغان سرمایہ کاروں کو پاکستان خاص طور پر رشکئی اکنامک زون میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ، شیخ الحدیث مولوی محمد عمر جان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

افغانستان کو پاکستان میں ہیلتھ ٹورازم کے فروغ پر دعوت دی جائے گی ، افغانستان کو پاکستان میں ہیلتھ ٹورازم کے فروغ پر دعوت دی جائے گی، پاک افغان سرحد پر بسنے والی آبادی کیلیئے معاشی موقع پیداکرنے پر بات ہو قیصر کر رہے ہیں۔وفد کے گرمجوش استقبال کے لیے افغان حکومت نے تیاریاں شروع کر دیں ،کابل کی شاہراہوں کو پاکستان اور افغانستان کے پرچموں سے سجا دیا گیا،کابل کی سڑکوں پر پاکستان اور افغانستان کے اراکین پارلیمان کی تصویریں آویزاں کر دی گئیں۔کابل کے اہم مقامات ہر خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کر دیے گئے ۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کے خاتمے کی لڑائی ہماری مشترکہ ہے، سرفراز بگٹی

وفد افغان صدر اشرف غنی، وزیرخارجہ حنیف اتمر کے علاوہ افغان پارلیمنٹ کے سپیکر سے ملاقاتیں کرے گا۔پارلیمانی وفد کے دورہ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کے فقدان کو ختم کرنا ہے۔برآمد کنندگان کو افغانستان اور افغانستان کے راستے وسطی ایشیائی ممالک کو تجارت کی راہ میں رکاوٹوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا،افغانستان کے ساتھ پاکستانی برآمدات و تجارت بڑھانے پر بات ہوگی، افغان سرمایہ کاروں کو پاکستان خاص طور پر رشکئی اکنامک زون میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔افغانستان کو پاکستان میں ہیلتھ ٹورازم کے فروغ پر دعوت دی جائے گی۔