9999 1 scaled

پاکستان پیپلزپارٹی کا اعلی سطحی وفدآج این پی کے قائدین سے ملاقات کرے گا

ویب ڈیسک (چارسدہ )پاکستان پیپلزپارٹی کا اعلی سطحی وفد آج ولی باغ جائے گا، زرائع کے مطابق وفد اے این پی کے مرکزی و صوبائی قائدین سے ملاقات کرے گا۔دونوں جماعتوں کے درمیان پی ڈی ایم کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  عامر تانبا پر فائرنگ میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے،وزیرداخلہ

زرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ کی سیاست پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، پی ڈی ایم کی جانب سے جاری کردہ شوکاز اور اس کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔پیپلز کے وفد میں شیریں رحمان، فیصل کریم کنڈی اور نیئر حسین بخاری شامل ہیںملاقات آج 2 بجے ولی باغ میں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سابق وزرائےاعلی سے پروٹوکول واپس، پی ایس بارے اعلامیہ جاری