cc3c3425 7cc3 4a0b a4fc 7ce019dd899f

معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام آباد) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں قومی سلامتی کے معاملات بالخصوص اقتصادی سیکورٹی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  مردان میں فریقین کے درمیان فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،5زخمی

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں گورنر خیبرپختونخواہ نے معاشی سیکیورٹی یقینی بنانے سے متعلق مختلف مواقع استعمال میں لانے اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا بالخصوص قبائلی اضلاع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں:  اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، محسن نقوی