1111 10

پشاور: گلبہارمیں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور)پولیس اسٹیشن گلبہار کی حدود فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔پولیس کے مطابق ولید والد وحید کو کسی نامعلوم افراد نے فائرنگ سے قتل کر دیا۔

مدعی محمد ارسلان وحید نے تھانہ گلبہار پولیس کو رپورٹ کی ہے کہ اس کے بھائی محمد ولید کو کسی نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے، پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کےلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور، مزید 7041 غیر قانونی مقیم افغانی لوٹ گئے، تعداد 5 لاکھ سے متجاوز
مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

جبکہ پولیس تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کر کے آس پاس کے علاقوں میں سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے سمیت موبائل ڈیٹا وغیرہ بھی حاصل کیا جا رہا ہے.