Supreme court SC1121111111111111111 3

کسی شخص کو محض مقدمے میں نامزد ہونے پر گرفتار نہیں کیا جاسکتا.سپریم کورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کسی شخص کو محض مقدمے میں نامزد ہونے پر گرفتار نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کردیا، سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے تفصیلی فیصلہ تحریر کیا، فیصلہ کیا گیا کہ کسی شخص کی گرفتاری سے قبل ٹھوس وجوہات ہونا ضروری ہیں، پولیس کو قابل تعزیر جرم پر کسی شخص کو گرفتار کرنے کا اختیار حاصل ہے، پولیس کے پاس کسی شخص کی گرفتاری پر معقول وضاحت ہونی چاہیے، پولیس کو ہر شخص کی گرفتاری کا صوابدیدی اختیار نہیں.

مزید پڑھیں:  چاول کی کھیپ میں کیڑے کی نشاندہی، روس کا پاکستان کو انتباہ جاری

پولیس گرفتاری کا اختیار رکھنے پر ہر نامزد ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتی، عدالتیں گرفتاری سے قبل ضمانت کی درخواست پر فیصلے کیلئے آزادی، تکریم اور شفاف ٹرائل کو مد نظر رکھیں، گرفتاری سے قبل ضمانت کا عدالتی اختیار پولیس پر چیک کی حیثیت رکھتا ہے، پولیس کی بدنیتی اور بے قصور ہونے پر نامزد شخص قبل ازگرفتاری ضمانت کا حقدار ہے.

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ علم الھدی کاپاکستان سویٹ ہوم کا دورہ