hjkadfhsjkadfhsdjkafhsjka

پشاور:24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 9 ہزار 812 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی

ویب ڈیسک (پشاور): 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں مجموعی طور پر 9 ہزار 812 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی، محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 6 ہزار 52 معمر شہریوں کو ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی، صوبے میں اب تک 60 سال سے زائد عمر کے ویکسین لینے والے افراد کی مجموعی تعداد 59 ہزار 30 ہوگئی.

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاورمیں اربوں کی مالی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کاانکشاف

صوبے میں اب تک 23 ہزار 396 ہیلتھ ورکرز اور 3 ہزار 259 بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز دی جاچکی ہے، گزشتہ روز 1 ہزار 169 ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی، صوبے میں ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والے طبی عملے کی مجموعی تعداد 43 ہزار 603 ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں، 32 افراد جاں بحق، 41 زخمی ، 160 گھر زمین بوس