Untitled 1 367

پولیس کو ملزم معلوم ہیں،پولیس ملزمان کی پشت پناہی کررہی ہے.دادا حریم فاطمہ

ویب ڈیسک (کوہاٹ): حریم فاطمہ کے خاندان نے پولیس کی تفتیش اور پریس کانفرنس مسترد کردی، حریم فاطمہ کے دادا کا الزام ہے کہ پولیس کو ملزم معلوم ہیں، پولیس ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے، پولیس شروع دن سے پوسٹ مارٹم رپورٹ رد کر رہی ہے، پولیس ملزم کو پکڑنا ہی نہیں چاہتی، پولیس نے صرف سی سی ٹی وی فوٹیج کو تفتیش کا ذریعہ بنایا، پولیس نے بند کمروں میں ساری تفتیش کر رہی ہے.

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارشیں، نظام زندگی درہم برہم

پولیس حریم فاطمہ کا کیس دبانا چاہتی ہے، پولیس کہا آپ کی پگڑیاں اچھل جائیں گی، پولیس تفتیش کی بجائے ہمیں ہراساں کرتی رہی، پولیس نے کہا کہ مرکزی ملزمہ نے دیگر ملزمان کی نشاندھی کر دی ہے، پولیس نے کہا زیادتی کے عینی شاہدین بھی موجود ہیں، پولیس مسلسل 164کا بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالتی رہی، پولیس جن چار افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کرتی ہے وہ ہمارے حق میں احتجاج کے لئے نکلے تھے، ڈی پی او اب پوسٹ مارٹم پر اعتراض کر رہے ہیں، کوہاٹ پولیس کے ساتھ تفتیش میں ہر ممکن تعاون کیا، پوسٹ مارٹم ڈی پی او کی نگرانی میں ہوا.

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بارش جاری،صاف پانی کے کنویں سیلابی پانی سے بھرگئے