3765432576 corona 8376543245678

گزشتہ 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 34 افراد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے وار جاری، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 34 افراد انتقال کرگئے، کورونا نے مردان میں پنجے گاڑ لیے، مردان میں ایک دن میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور میں 11 افراد وائرس سے جاں بحق ہوئے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2553 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 1248افراد متاثر ہوئے ہیں، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 96 ہزار 128 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 666 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 81 ہزار 959 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

پشاور میں کورونا وائرس سےاب تک 1361 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد 39 ہزار 223ہوگئی، صوبے میں ایک دن میں 8 ہزار 90 نئے ٹیسٹ کئے گئے ہیں، صوبے میں اب تک کل 14 لاکھ 21 ہزار 286 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ایکٹیو کیسز کی تعداد11 ہزار 616 ہے۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط: چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نےفل کورٹ اجلاس بلالیا