e5d4f10f 4e52 4319 9766 d44bcbd182ac

گلبہار میں نوجوان کو بیدردی سے قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور): گلبہار میں نوجوان کو بیدردی سے قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار، ملزم فرمان نے آج نوجوان ولید کو قتل کیا تھا، ابتدائی طور پر واقعہ اندھے قتل کا واقعہ معلوم ہو رہا تھا۔ ہنگامی بنیادوں پر جامع تفتیش کا آغاز کیا گیا جس میں تفتیش کے دوران واقعہ راہزنی کا نکلا، ملزم نے نوجوان متوفی سے موبائل فون چھینا تھا، ملزم نے مزاحمت پر نوجوان ولید کو قتل کیا، واقعہ کے بعد آس پاس کے علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئیں، سی سی ٹی وی فوٹیج اور جیو فیسنگ سے ملزم کی شناخت ہوئی، ملزم عادی جرائم پیشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ

ملزم کے طریقہ واردات کو سامنے رکھتے ہوئے ملزم سے دیگر کیسز کے متعلق بھی تفتیش کا عمل جاری ہے، ملزم سے چھینا گیا موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ مقتول ولید اپنی بہن کے گھر آیا تھا، تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے گھروں اور مارکیٹ کے سامنے کیمرے لگائے تھے، ملزم کی شناخت سندھی ٹوپی سے ہوئی، ملزم کے شناخت پر موبائل ڈیلر کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے، کیس کی مزید انوسٹی گیشن جاری ہے جس کے دوران ملزم کے ایسوسی ایٹس کی نشاندہی بھی متوقع ہے، آٹھ گھنٹے کے اندر اندر ملزم کی نشاندھی اور گرفتاری بڑی کامیابی ہے۔ ملزم فرمان کا تعلق شاہین مسلم ٹاؤن سے ہے،
ایف آئی آر میں سنیچنگ کے دفعات کی ایزادگی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی