2019040 coronaorpakistanihakomat 1583928789 724 640x480 1

کورونابےلگام،ملک میں مزید 105افراد جان کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)کورونا کی تیسری لہر کے خطرناک وار جاری ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مزید105اموات اور5ہزار312نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےمطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد15 ہزار229تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد7 لاکھ10ہزار829 ہوگئی ہے،ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد69ہزار811ہےاور6لاکھ 25ہزار789افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی منصوبوں کے ذریعے لاکھوں پاکستانی بجلی استعمال کر رہے ہیں، ملر

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد64ہزار173، خیبرپختونخوا96ہزار128، پنجاب 2 لاکھ 43 ہزار295، سندھ 2 لاکھ 67 ہزار970، بلوچستان2ہزار97، آزاد کشمیر 14 ہزار069اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار97افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار851 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار521، خیبر پختونخوا 2 ہزار553، اسلام آباد 597، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 213 اور آزاد کشمیر میں 391 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان، سماعت آج ہوگی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ مثبت آنے کی شرح 9.66 فیصد رہی۔