1072396 69881598

برطانوی شاہی خاندان کی رکن کمیلا کا لندن کی مسجد کا دورہ

ویب ڈیسک (لندن)برطانیہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادہ چارلس کی اہلیہ ڈچس آف کورنول کمیلا نے رمضان کے مہینے کی مناسبت سے شمالی لندن کی ایک مسجد کا دورہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اپنے دورے میں کمیلا نے دیکھا کہ کیسے لندن اسلامک کلچرل سوسائٹی نے ویٹ مین روڈ مسجد کے پلیٹ فارم سے کورونا وائرس کے وبائی مرض کے دوران لوگوں کی مدد کی۔

مزید پڑھیں:  عالمی عدالت کا غزہ میں خوراک فراہمی میں رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم

کمیلا پارکر نے مسجد میں قائم ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے عملے سے ویکسی نیشن کے عمل سے متعلق سوالات کیے اور ویکسین لگوانے والوں سے بھی بات چیت کی۔

ڈچز آف کارنوال لندن اسلامک کلچرل سوسائٹی بھی گئیں جہاں انہوں نے بے گھر پناہ گزین بچوں کے لیے کھانے کے پیکٹس کی تیاری میں بھی حصہ لیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید

کمیلا پارکر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور دورے کی مناسبت سے لگائی گئی تختی کی نقاب کشائی بھی کی اس دوران وہ چہرے پر مسلسل ماسک پہنے رہیں۔