doctor coronavirus 660x330 1

خیبرپختونخوا میں کورونا کے وار تیزی سے جاری : ایک دن میں تین ڈاکٹرز کورونا سے جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں کورونا کے وار تیزی سے جاری، ایک دن میں تین ڈاکٹرز کورونا سے جاں بحق ہو گئے صوبے میں جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد 55 ہو گئی۔

خیبرپخونخوا میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران صوبے میں ایک ہی دن میں تین ڈاکٹرز کورونا کے باعث جاں بحق ہو گئے سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بونیر، ڈاکٹر امیر سلطان سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج تھے اسی طرح دوسرے ڈاکٹر اورسابقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر شاہی روم خان بھی سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا آئی سی یو میں وینٹیلیٹر پر تھے ڈاکٹر حکیم شاہ گزشتہ کئی دنوں نارتھ ویسٹ ہسپتال پشاور میں کورونا آئی سی یو میں وینٹیلٹر پر تھے جہاں پر جانبر نہ ہو سکے ڈاکٹر حکیم شاہ کینٹ کے جنرل ہسپتال میں چلڈرن سپشلسٹ تھے صوبے میں جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 55 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم