from the trumpet shaped protrusion at the centre of a daffodil or narcissus to a part of a cornice with a vertical face to the most popular shape of chandeliers corona has long been an acceptable part of

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے وار جاری،مزید 33 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے وار جاری، محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 33 افراد انتقال کرگئے، کورونا وائرس سے مردان میں ایک دن میں 10 افراد جاں بحق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور میں 15 افراد وائرس سے جاں بحق ہوئے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2586 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے کا ایسا جواب دیں گے کہ یاد رکھا جائیگا،وزیر داخلہ

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 1190افراد متاثر ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 97 ہزار 318 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 520 مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 82 ہزار 479 ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں مزید لکھا تھا کہ پشاور میں کورونا وائرس سےاب تک 1376 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 335نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد 39 ہزار 558ہوگئی، صوبے میں ایک دن میں 8 ہزار848 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔ صوبے میں اب تک کل 14 لاکھ 30 ہزار 134 ٹیسٹ کئے گئے ہیں، خیبرپختونخوا میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 12 ہزار 253 ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور،10 روز قبل ڈوبنے والے 8 سالہ بچے کی نعش بڈھنی نہر سے برآمد