1881834 mahmoodkhanpti 1546666448

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کوہاٹ میں اجتماعی قبر سے لاشیں برآمد ہونے پر اظہار افسوس، ورثاء کے لئے امداد کا اعلان

ویب ڈیسک :وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا کوہاٹ کے پہاڑی علاقے بو بو خیل میں اجتماعی قبر سے اغوا شدہ مزدوروں کی لاشیں برآمد ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس، وزیر اعلی کا متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار، مرحومین کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔

مزید پڑھیں:  امریکی سفیر کی صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں

محمود خان نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مقتولین کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، وزیر اعلی کا مقتولین کے ورثا کے لئے 10، 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان، وزیر اعلی کا کمشنر کوہاٹ اور ڈی آئی جی کوہاٹ کو واقعے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں مہنگائی، آٹا، چینی، گھی اور فروٹ کی قیتوں کو پر لگ گئے