mahmood khan 1

وزیراعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت کورونا سے متعلق اجلاس

ویب ڈیسک (پشاور): وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت کورونا سے متعلق اجلاس، صوبائی وزیر صحت اور چیف سیکرٹری کے علاوہ محکمہ صحت کے متعلق حکام کی شرکت، کورونا کیسز کی شرح، ہسپتالوں کی استعداد کار خصوصا بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن کی دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لیا، بعض اضلاع میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ اگلے چند دنوں کے اندر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو مزید سخت کرنے کا عندیہ، فی الوقت صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں آکسیجن کی استعداد 13000 لیٹر ہے 6000 لیٹر کا مزید اضافہ کیا جارہا ہے،
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں آکسیجن کی استعداد 17000 لیٹر ہے 8000 کا اضافہ کیا جا رہا ہے، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی استعداد 10000 لیٹر ہے جبکہ 5000 کا اضافہ کیا جا رہا ہے، مردان میڈیکل کمپلیکس میں آکسیجن کی استعداد 3300 لیٹر ہے جبکہ 5000 کا اضافہ کیا جا رہا ہے، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی استعداد 15000 لیٹر ہے جبکہ 1000 ہزار لیٹر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، سیاسی جماعتوں میں رابطے، کانٹے دار مقابلہ متوقع

ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے بیڈز کی استعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے اور مزید اضافہ کیا جارہا ہے، گذشتہ چند ہفتوں میں صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں 29 آئی سی یو، 257 ایچ ڈی یو اور 272 لو فلو بیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے، بڑے ہسپتالوں میں مزید 116آئی سی یو بیڈز، 398 ایچ ڈی یو بیڈز اور 840 لو فلو بیڈز کا اضافہ کیا جا رہا ہے، مستقبل میں ہسپتالوں میں آکسیجن کی ہنگامی ضروریات کو پوری کرنے کے لئے آکسیجن پلانٹ لگانے کا اصولی فیصلہ۔

صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 15.4 فیصد ہے، گزشتہ روز صوبہ بھر میں 8 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹس کئے گئے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے اندر ضلع بونیر میں مثبت کیسز کی شرح 26 فیصد، پشاور میں 23 فیصد، نوشہرہ میں 20 فیصد، مردان میں 21 فیصد اور بونیر میں 25 فیصد رہی، کورونا کی حالیہ لہر کے دوران صوبے کے ہسپتالوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
بریفنگ کے بعد وزیراعلی نے ہدایت کی کہ جن اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح زیادہ ہے وہاں پر ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے خصوصی مہم چلائی جائیں، فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے، وزیر اعلی نے اپیل کی کہ کورونا کی حالیہ صورتحال تشویشناک ہے شہری ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، موجودہ مشکل صورتحال میں عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم فورسز کے ساتھ ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

اجلاس میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے اگلے ہفتے ٹاسک فورس کا اجلاس اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس بلانے کا فیصلہ۔