fakhar

فخر زمان کی 31ویں سالگرہ پر آئی سی سی کی مبارکباد

ویب ڈیسک (کراچی)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی 31ویں سالگرہ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انہیں مبار کباد دی ہے۔

آئی سی سی کے ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فخر زمان کی تصویر شیئر کی گئی اور ساتھ میں لکھا گیا کہ ’فخر زمان کو سالگرہ مبارک جو کہ آج 31 سال کے ہو گئے ہیں‘۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں یہ بھی لکھا گیا کہ گزشتہ ہفتے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار اننگز کے بعد یہ ایک اور موقع ہے کہ وہ خوشیاں منائیں۔

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے فخر زمان کا تعلق خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ سے ہے وہ 5 بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

فخر زمان نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف فائنل میچ میں سینچری اسکورکرکے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔