ایلوویرا کے فوائد

ایلوویرا (کنوار گندل) کے حیرت انگیز فوائد

ویب ڈیسک: ایلوویرا کے فوائد ایلوویرا کا استعمال ہربل میڈیسن کے طور پر پوری دنیا میں کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ حسن و دلکشی کی حفاظت اور اسے برقرار رکھنے کے لئے بھی خاص جانا جاتا ہے۔ زمانہ قدیم سے اس کے شواہد ملتے ہیں۔ مصر میں ساٹھ ہزار سال قبل اس کا استعمال نظر آتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ قدیم مصری ملکہ قلوپطرہ اپنی خوبصورتی اور کشش کو قائم رکھنے کے لئے ایلوویرا کے جیل کا استمال کرتی تھیں، یونان میں اسے مختلف بیماریوں خاص طور سے السومینیا (نیند کی کمی) سے بچاؤ کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔
امریکہ میں اسے wand of heavenپکارا جاتا تھا۔

ایلو ویرا Stemlessیا چھوٹے تنے کا پودا ہوتا ہے جو کہ 60 سے 100 سینٹی میٹر تک بڑھتا ہے (یعنی 24 سے 39 انچ تک)۔ اس کے پتے موٹے ہوتے ہیں اور ان کا رنگ گہرا ہرا ہوتا ہے۔

اس پودے کی کچھ اقسام میں سفید ذرے یا دانے اس کی اوپری اور نچلی سطح پر پائے جاتے ہیں۔ پودے کے پھول کا رنگ پیلا ہوتا ہے۔ اس کی کاشت تقریباً پوری دنیا میں کی جاتی ہے۔

ایلوویرا میں نناوے فیصد پانی پایا جاتا ہے، جبکہ اس کا بقیہ ایک فیصد حصہ بھی بھر پور طاقت رکھتا ہے۔ اس میں وٹامنز، منرلز، شوگرز، انزائم، امینو ایسڈ، فیٹی ایسڈ،Lignins, Salicylic Acid اور Saponins (یعنی ایسی صابونی چھال کے درخت سے حاصل ہونے والا مواد جو میل کاٹ دے) بھی پائے جاتے ہیں۔ اس میں موجود ہر غذائی جز اپنے اندر بھرپور اور مکمل افادیت رکھتا ہے اور ان کے اثرات بھی حیرت انگیز ہوتے ہیں۔

ایلوویرا کے فوائد:

ایلوویرا جلد کے ہر قسم کے مسائل کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے، لیکن خاص طور پر ایگزیما اور جلنے کی صورت میں سب سے زیادہ فائدہ مند مانا جاتا ہے۔ ایلوویرا کے دو حصے ہوتے ہیں ایلوجیل اور دوسرا Latex یعنی نباتاتی۔ ایلوجیل ایک صاف وشفاف جیلی کی مانند ہوتی ہے جو کہ پودے کے پتے کی اندرونی جگہ پر پائی جاتی ہے جبکہ ایلولیٹکس پودے میں ہی موجود ہوتا ہے۔
کچھ ایلوویرا کٹس کی تیاری میں پورے ایلو کو ہی پیس لیا جاتا ہے۔ اسے دوا کے طور پر بھی کھایا جا سکتا ہے اور اس سے کئی قسم کی بیماریوں جیسے کہ بخار، جلن، السر، ذیابیطس، استھیما کے علاوہ سوز ہلکے نتیجے میں ہونے والے مضر اثرات میں بھی فائدہ دیتا ہے۔ لیکن ایلو کا زیادہ تر استعمال جلد کے لئے کیا جاتا ہے۔ ریسرچ میں یہ بات بیان کی گئی ہے کہ حیرت انگیز طور پر ایلو میں جلد کے کم بیش تمام جملہ امراض کے لئے شفا پائی جاتی ہے، جیسے الرجی، انفیکشن، خارش، ایگزیما، ایکنی، جلنے کے داغ دور کرنے وغیرہ کے لئے۔

مزید پڑھیں:  حکومت خیبرپختونخوا اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق
سیاہ حلقے دور کرنے کے لیے ایلوویرا جیل استعمال کریں | Urdu News – اردو نیوز

ایلوویرا چھ قدرتی اینٹی سیپٹک فراہم کرتا ہے جو کہ جراثیم، بیکٹیریا، فنگس، وائرس اور انفیکشن وغیرہ کو دور کرتا ہے۔اس میں موجود طاقتور غذائی اجزاء کی وجہ سے سائنسدان اور ریسرچر اس پودے پر یہ بھی تحقیق کر رہے کہ یہ پودا اور اس کی صلاحیتوں کو ایڈز اور کینسر جیسی خطرناک بیماریوں کے خلاف کام میں لایا جا سکتا ہے یا نہیں۔
ایلوویرا کے پتوں کو لمبائی کی شکل میں کاٹ لیں اور اس کے اندرونی حصہ کی مدد سے پورے جسم پر مساج کریں یہ عمل جسم سے جراثیم کو دور کرے گا اور آپ کو فریش رکھے گا۔
مساج کے بعد ٹھنڈے پانی سے شاور ضرور لیں۔


اکثر و بیشتر کچن میں کام کے دوران ہاتھ جل جاتے ہیں تو ایسی صورت میں ایلوجیل کو وٹامن ای تیل کے ساتھ مکس کر کے ایک جار میں رکھ دیں اور جب استعمال کرنا ہو تو جلے ہوئے متاثرہ حصے پر ہلکا سا لیپ کر دیں۔ اس سے ٹھنڈک کا احساس ہوگا اور جلنے کا نشان بھی غائب ہو جائے گا۔ کیڑے کے کاٹنے پر بھی اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  سونف آنکھوں کی بینائی تیز کرنے میں فائدہ مند

پیروں کو نرم و ملائم بنانے کے لئے فٹ ماسک تیار کریں اور اس کے لئے آدھا کپ جو کا آٹا، آدھا کپ کارن (پسا ہوا) چار کھانے کے چمچ ایلوجیل اور آدھا کپ کسی معیاری باڈی لوشن کو آپس میں اچھی طرح مکس کر لیں اور اس ماسک کو ایک گھنٹے تک پیروں پر لگائیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔
ایلوجیل بہترین موئسچرائزر کا کام کرتا ہے۔ اس لئے موسم سرما میں کسی کریم یا لوشن کے بجائے خشک جلد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جلد میں قدرتی نکھار لانے کے لئے دو ٹیبل اسپون ایلوجیل، دو ٹیبل اسپون براؤن شوگر اور ایک ٹیبل اسپون لیمن جوس شامل کر کے اچھی طرح چہرے کا مساج کریں اور پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں۔

ایلوویرا کے فوائد 2


اسکرینگ کے لئے دو کپ سمندری نمک، ایک کپ ایلوویرا جیل اور ایک کپ ناریل کا تیل شامل کر کے چہرے اور ہاتھوں کی اسکرینگ کی جا سکتی ہے۔

ایلوویرا کے فوائد 1

بالوں کی افزائش کے لئے ایلوجیل کو بالوں میں اچھی طرح لگا کر مساج کریں اور تیس منٹ بعد بالوں کو دھولیں۔ یہ کنڈیشنز کا کام بھی دیتا ہے۔
ایلوویرا کا حلوہ کمر کے درد، جوڑوں کی اینتھن اور مجموعی طور پر جسمانی، اعصابی کمزوری دور کرنے کے لئے اکسیر سمجھا جاتا ہے۔ عرق النساء کے مریض بھی ڈاکٹر کے مشورے کے ساتھ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت