l 167047 102836 updates

سعودی عرب:سپریم کورٹ کی اتوارکی شام رمضان کا چاند دیکھنےکی اپیل

ویب ڈیسک(ریاض)سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے لوگوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے والے اپنی گواہی ریکارڈ کروا سکتے ہیں۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اتوار کی شام رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی ہے، عدالت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی رمضان کا چاند دیکھے اپنی گواہی ریکارڈ کروا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر پیوٹن کو کامیابی پر مبارکباد

جمعے کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق شعبان کا چاند 29 رجب کو دکھائی نہیں دیا تھا، جس کا سبب مملکت میں موسم کا غبار آلود ہونا بتایا گیا۔ اس کے بعد ام القریٰ کے کیلنڈر کے مطابق تاریخ کا تعین کیا گیا۔

عدالت نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اتوار کو مملکت کے تمام علاقوں میں رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید

عدالت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو رمضان کا چاند دکھائی دے تو وہ اپنی گواہی کو ریکارڈ کروائے، اتوار کو چاند دکھائی نہ دینے کی صورت میں پیر جو کہ ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق 30 شعبان، جبکہ عدالتی فیصلے کے مطابق 29 شعبان ہے، کی شام کو چاند دیکھا جائے۔