Corona banner

کورونا ایس اوپیز کیخلاف ورزی، ناروے کی خاتون وزیراعظم کو مہنگی پڑگئی

ویب ڈیسک:ناروے کی خاتون وزیراعظم کو کورونا وبا کے دوران اپنی سالگرہ منانا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر وزیراعظم پر 2352 امریکی ڈالر کا جرمانہ کردیا۔

نارویجین پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم Erna Solberg پر کووڈ 19 کی سماجی فاصلے سے متعلق پابندی توڑنے پرجرمانہ کیا ہے۔وزیراعظم نے سالگرہ کا اہتمام کرنے پر معافی بھی مانگی تھی، فروری میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم کی فیملی کے 13 افراد نے شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  تہران، سالانہ فوجی دن پر پریڈ، فوجی طاقت کا مظاہرہ
مزید پڑھیں:  اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر گوگل ملازمین کا احتجاج اور دھرنا

واضح رہے کہ ناروے کی حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے 10 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگا رکھی تھی۔