WhatsApp Image 2021 04 10 at 6.00.49 PM

لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا مریضوں کا علاج دم درود سے ہونے لگا

ویب ڈیسک (پشاور): لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دم درود ہونے لگا، کورونا کی خطرناک لہر میں اب ڈاکٹروں کی ضرورت نہ رہی، انتہائی نگہداشت وارڈ میں بھی ایک شخص لوگوں کو دم کرنے لگا، دم کرنے والا شخص پروٹوکول کے ساتھ ہسپتال میں گھومتا رہا، ہسپتال انتظامیہ واقعے سے بے خبر نکلی.

مزید پڑھیں:  عمران خان پر بنائے گئے تمام مقدمات جعلی ہیں،وزیر زادہ

ترجمان ایل ار ایچ نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، کہ دم کرنے والے مولانا کو کس نے بلایا، واقعے کا علم ہوتے ہی انتظامیہ نے ڈیوٹی افسران سے پوچھ گچھ کا اغاز کردیا ہے، معاملے پر ہسپتال انتظامیہ انکوائری کمیٹی بنارہے ہیں.

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی میپنگ آخری مرحلہ میں داخل