869057 035243 updates

امیرگیلانی نےاپنی ساتھی اداکارہ کوتحفےمیں ’قرآن پاک‘ دےدیا۔

ویب ڈیسک (کراچی) اداکار امیر گیلانی نے رمضان سے قبل ماورا کو خوبصورت تحفہ دے دیا۔

ماورا حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُس خوبصورت تحفے کی ویڈیو شیئر کی جو امیر گیلانی نے اُنہیں خصوصی طور پر رمضان کی آمد پر دیا ہے۔

ماورا حسین نے یہ خوبصورت تحفہ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سب سے خوبصورت تحفہ جو آپ کبھی بھی کسی کو دے سکتے ہیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ تحفہ لینے کے بعد رمضان المبارک محسوس ہونے لگا ہےماورا کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے امیر گیلانی نے لکھا کہ ’یہ خوبصورت کتاب ہر طرح سے ہماری رہنمائی کرتی ہے۔‘

اداکارہ نے صرف 50 منٹ پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جس پر اب تک 89 ہزار سے زائد ویوز آچکے ہیں۔