kp

وزیر اعلیٰ محمود خان نے پشاور میں "کو ئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کا باقاعدہ اجراء کر دیا

ویب ڈیسک(پشاور): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں "کو ئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کا باقاعدہ اجراء کر دیا، یہ پروگرام صوبائی محکمہ سماجی بہبود، پاکستان بیت المال اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے باہمی تعاون سے شروع کیا جار ہا ہے۔

پروگرام کے تحت پشاور میں روزانہ کی بنیاد پر دیہاڑی دار اور دیگر مستحق افراد کو کھانا فراہم کیا جائے گا، فوڈ ٹرکوں کے ذریعے پشاور کے مختلف علاقوں میں مستحق لوگوں تک کھانا پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں آتش بازی پر مکمل پابندی

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ روزانہ دس ہزار خوراکوں کا انتظام کرے گا۔

وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت ”کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کا اجراءفلاحی ریاست کے قیام کی طرف ایک اور عملی پیشرفت ہے، اس غریب پرور پروگرام کے اجراء پر وزیراعظم عمران خان، احساس پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشتر اور اس کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُن کا خصوصی شکریہ ادا کر تا ہوں، اس پروگرام کے کامیاب اجراءپر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اور پاکستان بیت المال کے منتظمین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا جائزہ، بقایاجات اور سرٹیفیکیٹ دینے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت معاشرے کے مالی لحاظ سے کمزور اور غریب لوگوں کی فلاح کیلئے نظر آنے والے اقدامات اُٹھا رہی ہے، اب تک احساس پروگرام کے تحت متعدد اقدامات شروع کئے جا چکے ہیں جن سے معاشرے کے مستحق افراد مستفید ہو رہے ہیں،صوبائی حکومت اس پروگرام کو منظم انداز میں چلانے کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔