patient fm

پشاور:ایل آرایچ میں کوروناکےمریضوں کی تعداد 300 سےتجاوزکرگئی

ویب ڈیسک(پشاور)کورونا کی تیسری لہر کےوار جاری ، ایل آر ایچ میں کوروناکے مریضوں کی تعداد 329 تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان ایل آر ایچ محمد عاصم کے مطابق کورونا کے داخل مریضوں میں 305 پازیٹیو باقی مشتبہ مریض ہیں، آئی سی یو میں 24 مریض داخل ہیں۔
ایل آر ایچ میں کورونا کے مریضوں کے لئے 380 بیڈز مختص کئے گئے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر بیڈز کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایچ ایم سی میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد147 ہے جن میں سے 28 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شہر اور مضافات میں ہلکی بارش، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ

ذرائع کے مطابق کورونا کے مریضوں کے لئے بیڈ ز اور وینٹیلیٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے،ایچ ایم سی میں کورونا کے مریضوں کے لئےابتک 178 بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔

بیڈز154 سے بڑھا کر 178 اور وینٹیلیٹرز 54 سے بڑھا کر 60 کر دیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 14.8 فیصد تک پہنچ گئی ہےصوبے کے تین اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد جبکہ 11 اضلاع میں 10 فیصد سے زیادہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری

محمکہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تین اضلاح میں ساتویں روز مسلسل کورونا کی مثبت شرح 20 فیصد سے زائد ہوگئی ہے،صوبے کے 12 اضلاح میں کورونا کی مثبت شرح 10 فیصد سے زائد ہوچکی ہے بونیر 29 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر پشاور 25 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ مردان 23 فیصد کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

خیبر پختونخواہ میں ایچ ڈی یو بیڈز 75 فیصد تک اکوپائیڈ ہوچکے ہیں۔