ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اےنےمون سون اورناگہانی قدرتی آفات سےنمٹنےکیلئےامدادی سامان مہیاکردیا

ویب ڈیسک(پشاور)پی ڈی ایم اےنےمون سون اور ناگہانی قدرتی آفات سےنمٹنےکے لئےصوبےکے30 اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کوامدادی سامان مہیاکردیا گیا ہے۔

ذرائع پی ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں4750 خیمے،4700 کمبل،3950پلاسٹک میٹ،4100 میٹس، 3790 کچن سیٹ، 6350 مچھردانیاں
2450

حفظان صحت کی کٹس،420 لائف جیکٹس، 26جنریٹر, 3850ترپالن شیٹ،440سرچ لائٹس، 9ڈی واٹرنگ پمپس سمیت دیگرسامان شامل ہیں ۔امدادی سامان ضلعی انتظامیہ کی ضروریات کےمطابق مہیاکیاگیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سکھ تاجر کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے ناگہانی قدرتی آفات سے نمٹنےکےلئےتمام ضلعی انتظامیہ اورلائن محکموں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتا ہے. خیبرپختونخوامیں سیلاب کےنقصانات سے بچنےکےلئےصوبے کےسات بڑےدریاؤں پر فلڈ فارکاسٹ سٹیشن نصب کئے گئے ہیں ان سٹیشنزسےسیلاب کی پیشگی اطلاع اور اس کےزریعے پانی کی بڑھتی ہوئی سطع پر نظر رکھی جائےگی جس سےجانی ومالی نقصانات سےبچاجاسکے گا۔ پی ڈی ایم اےویئرہاؤس مکمل فعل ہےتاکہ کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں مزیدامدادی سامان مہیاکیاجاسکے۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک