839531 3728766 shokat updates

پشاور:چودہ سومیگاواٹ بجلی بنانےکی منصوبہ بندی ہوچکی ہے،شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک (پشاور) صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ چودہ سو میگا واٹ بجلی بنانے کی.منصوبہ بندی ہو چکی ہے گزشتہ حکومتوں میں 160 میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نےکہا ہماری حکومت اور گزشتہ حکومتوں میں یہ فرق ہے کہ ہم کام کر رہے ہیں کچھ وقت لگے گا اس کے بعد بجلی بھی وافر مقدار میں ہوگی ،پیڈو نے پہلی دفعہ گراونڈز پر جا کر کام کیا ٹرانسمیشن لائن بچھانا بہت بڑی کامیابی ہے۔اے جی این قاضی فارمولہ کے تحت بقایاجات وصول کرینگے،ایسی جگہوں یہ لوگ نہیں جا سکتے جہاں انہوں نے یونٹ لگائے ہیں اگر کالاباغ ڈیم کے پیچھے نہ پڑے ہوتے تو آج بجلی کا مسئلہ نہ ہوتا۔

مزید پڑھیں:  اصل دہشت گرد کچے کے ڈاکو کو اسلحہ فراہم کرنے والے ہیں، بیرسٹر سیف
مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا جائزہ، بقایاجات اور سرٹیفیکیٹ دینے کا فیصلہ

شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کےساتھ بیٹھنے کے لئے تیار ہیں اگر یہ لوگ سنجیدہ ہوتے ملک کی یہ حالت نہ ہوتی ۔