Saudi Moonsight

مولانا عبدالخبیرآزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

ویب ڈیسک (پشاور)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا،اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مولانا عبدالخبیر ازاد کریں گے۔

ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختون خوا جمال الدین کے مطابق اجلاس عید گاہ چارسدہ روڈ پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر میں منعقد ہوگا۔ شہادتیں چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے موبائل نمبر 03219410041 پر دی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹر حافظ عبدالغفور رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے موبائل نمبر 03005947909 پر بھی شہادتیں دی جاسکتی ہے۔ 

مزید پڑھیں:  پشاور، حکومتی احکامات نظر انداز، روٹی کی پرانی قیمتیں برقرار، ضلعی انتظامیہ متحرک
مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت عوام کو صحت کارڈ جیسا منصوبہ نہ دے سکی، بیرسٹر سیف

دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے لینڈ لائن نمبرز 0912042233 ، 0912043427،اور 0912043428 پر بھی چاند دیکھنے کے بارے میں شہادتیں دی جاسکتی ہیں۔