13 2

فاسٹ بولر حسن علی اپنی بیٹی سے پہلی ملاقات کیلئےبےچین

ویب ڈیسک :حال ہی میں ننھی پری کے والد بننے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اپنی بیٹی سے پہلی ملاقات کیلئے بے چین ہیں پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پیشِ نظر اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر بھی اپنے اہلخانہ سے دور رہنے والے قومی کرکٹر حسن علی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ننھی پری ’حیلینا‘ کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

حسن علی نے بیٹی کو دیکھنے کے لیے ویڈیو کال کی جس کا اسکرین شاٹ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لگایا۔قومی کرکٹر نے اپنی ننھی پری سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میرا بیٹا ڈیڈی أپ کو بہت یاد کرتے ہیں اورآپ کے ڈیڈی بہت جلد آپ کے پاس آجائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ حال ہی میں حسن علی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے، ننھی شہزادی کو ہماری فیملی میں خوش آمدید بھی کہا حسن علی اور ان کی اہلیہ نے اپنی ننھی پری کا نام حیلینا حسن علی رکھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ 20 اگست 2019 کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھےشادی کی شاندار تقریب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔