ARM

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکاآپریشن، دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک(جنوبی وزیرستان)سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کاروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد پیرعرف اسد مارا گیا۔
مارے جانے والا دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا 2006 سے متحرک رکن تھا اور ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان بیت اللہ محسود گروپ سے تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب
مزید پڑھیں:  امریکی ایوان نے اسرائیل کیلئے 26ارب ڈالرامدادکا بل منظور کرلیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پیر عرف اسد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد ی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد پیر عرف اسد شہریار محسود گروپ میں شامل ہو گیا تھا۔