governer house 1024x640 1

گورنرہاؤس پشاورمیں تقریب حلف برداری کاانعقاد

ویب ڈیسک (پشاور)اراکین صوبائی اسمبلی عاطف خان، شکیل احمد خان، فضل شکور اور فیصل امین گنڈا پور نے صوبائی وزیر کے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اراکین صوبائی اسمبلی عاطف خان، شکیل خان، فضل شکور اور فیصل امین گنڈا پور سے صوبائی وزیر کے عہدوں کا حلف لیا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج طلب، دعوت نامے ارسال

ذرائع کے مطابق حلف برداری تقریب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان بھی موجود تھے، حلف برداری تقریب میں صوبائی وزراء،اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز سمیت مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا