Screen Shot 2021 04 13 at 2.34.25 PM

پشاور: ایڈہاک پر بھرتی ڈاکٹروں کا احتجاج

ویب ڈیسک(پشاور)پشاور کے ایڈہاک پر بھرتی ڈاکٹرز نے احتجاج کیا، ایڈہاک ڈاکٹرز پشاور پریس کلب سے صوبائی اسمبلی تک واک کرینگے۔

ایڈہاک ڈاکٹرز کے صدر کے مطابق کورونا کے خلاف فرنٹ لائن فورس کے طور پر 1299 ڈاکٹرز بھرتی ہوئے تھے ایک سال سے کورونا کے خلاف لڑ رہے ہیں۔حکومت سے مستقل کرنے کا مطالبہ کیا جو کہ حکومت کنٹریکٹ اکسٹنڈ کررہی ہے مستقلی کےلئے تیار نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ایک ماہ کا بجٹ معاملہ، اپوزیشن نے صوبائی حکومت کیخلاف رٹ دائر کر دی

پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن نے ایڈہاک ڈاکٹرز کی مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت تمام ایڈہاک ڈاکٹرز کو سپریم کور ٹ اف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں مستقل کریں.کرونا کی وجہ سے پہلے ہی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی شدید کمی کا سامنا ہے حکومت ایڈہاک ڈاکٹرز کو مستقل کریں اور نئے ڈاکٹرز کی بھرتیوں کیلئے اشتہار جاری کریں۔حکومت ڈاکٹرز کے مسائل حل کریں ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے.

مزید پڑھیں:  حکومت خیبرپختونخوا اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق