arrest7

پشاور:سی ٹی ڈی کارروائی ,دودہشت گردگرفتار

ویب ڈیسک (پشاور) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کاراوئی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے دو افغان بھتہ خور دہشتگرد گرفتار کر لئے، دہشتگرد افغانستان سے بھتہ وصولی کیلئے 60 دن کا ویزہ حاصل کرنے آئے تھے دہشتگردوں کے قبضے سے سے موبائل فونز، ڈیمانڈ سمز اور زائد المعیاد پاسپورٹ برآمد کر لئے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے تحریک طالبان کے نام پر بھتہ خوری کی غرض سے افغانستان اور لوکل نمبروں سے کالیں کی تھیں، دہشتگردوں نے دو شہریوں بشیر احمد اور ملک سجاد سے بھتہ مانگا تھااور سنگین نتائج کی دھمکی دی تھیں۔ ملزمان زاہد حسین اور عالمزیب کو پولیس نے جمیل چوک رنگ روڈ سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور نے انسداد دہشتگردی ایکٹ سال 1997 کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ماسکو حملے کے پیچھے ممکنہ طور پر امریکا، برطانیہ اور یوکرین ہیں، روس
مزید پڑھیں:  عدالتی امور میں مداخلت،6ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

انہوں نے کہا کہ دونوں افغان دہشتگرد جنوری 2021 میں60 یوم کے ویزوں پر پاکستان میں داخل ہوئے تھےافغان بھتہ خوروں کے خلاف پاکستان فارن ایکٹ کے تحت کاروائی بھی کی جائے گی۔

۔