Alizay Shahaaaaaaaaaaaaaaaaaa

طویل عرصے سے ایکنی سے لڑ رہی ہوں،علیزے شاہ

ویب ڈیسک (کراچی)اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ آپ کی جِلد آپ کی خوبصورتی اور اہمیت کی پیمائش نہیں کرتی بلکہ آپ کے اندر موجود اعتماد ہی آپ کو سب سے الگ اور پرکشش بناتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں طویل عرصے سے ایکنی سے لڑ رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ خوبصورت اور صاف جِلد ہی ہماری خوشگوار زندگی کی بنیاد ہے جبکہ میرا خیال اس کے برعکس ہے ۔ میرا ماننا یہ ہے کہ ہم کیل مہاسوں کے ساتھ بھی ایک خوشگوار زندگی گزار سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

علیزے شاہ نے کہا کہ آپ کی جِلد آپ کی خوبصورتی اور اہمیت کی پیمائش نہیں کرتی بلکہ آپ کے اندر موجود اعتماد ہی آپ کو سب سے الگ اور پرکشش بناتا ہے ۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ایک بار جب آپ خود اپنی خوبصورتی کو دیکھیں گے تو باقی لوگ آپ کی تعریف کریں گے اور آپ کو سراہیں گے ۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی