173401 092910 updates

پشاور:رمضان المبارک میں سیکورٹی پلان تشکیل

ویب ڈیسک (پشاور)کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے رمضان المبارک کے لئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے، پلان کے مطابق 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔

پولیس گشت میں اضافہ کرکے 30 اضافی پولیس موبائل ٹیم اور30 سپیشل رائیڈرز سکواڈز تعینات، تھانہ موبائل سمیت سٹی پٹرولنگ موبائل اور رائیڈر سکواڈز بھی گشت کریں گے، جبکہ شہر کے مختلف بازاروں میں سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا، اسی طرح غلہ مارکیٹ اور دیگر خوردونوش کے بازاروں میں خریداروں اور تاجروں کی حفاظت کے پیش نظر پیدل گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، عوام کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز یونٹ کے اہلکار بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے ، مختلف بازاروں اور دیگر اہم مقامات پر سناپ چیکنگ کے ساتھ ساتھ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کے مدعی بننے پر سوال اٹھا دیا

رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں خواتین بازاروں میں لیڈیز پولیس تعینات کی جائیں گی۔

حساس مساجد کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہیں نماز تراویح اور دیگر عبادات کے دوران یک ہزار سے زائد پولیس اہلکار حساس مساجد پر تعینات ہونگی۔

پولیس اہلکاروں کو کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد سمیت ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، شہر میں ٹریفک مسائل پر قابو پانے کی خاطر بھی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، ٹریفک پلان کے طابق ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس جوان بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں طبی آلات کی کمیابی، سرنج تک دستیاب نہیں

سی سی پی او نے رمضان المبارک میں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کی خاطر تمام پولیس افسران اوراہلکاروں کو سکیورٹی پلان پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنانے سمیت کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر بھی سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔