Imran Khan 696x392 2

وزیر اعظم عمران خان کا رمضان المبارک کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد

ویب ڈیسک (اسلام آباد): عمران خان نے رمضان المبارک کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کیا، اللہ تعالی کا فضل وکرم ہے کہ اس نے ہمیں ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کے  فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔

روزے کا مقصد انسان کے اندر پرہیزگاری اور ایثار و ہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے، روزے کی حالت میں بندہ اللہ تعالی کے حکم کی اطاعت کرتے ہوئے ہر اس چیز سے اپنے آپ کو روک لیتا ہے جو عام دنوں میں اس کے لیے جائز ہوتی ہیں، اس طرح بندے میں پرہیزگاری اور تقوی  پیدا ہوتا ہے، نیز روزے کی حالت میں بھوک وپیاس کو برداشت کرنے سے دوسروں کا احساس اور ہمدردی کے جذبات فروغ پاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے

عزیز ہم وطنو! اس وقت عالم انسانیت کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے دو چار ہے۔ گزشتہ رمضان المبارک میں پاکستانی قوم نے جس طرح SOPs پرعمل کیا اور اس وبا کے پھیلاو کو ہر ممکن حد تک روکا وہ قابل ستائش ہے, اس سال بھی علماء و مشائخ کی مشاورت سے رمضان المبارک میں نماز تراویح اور اعتکاف سے متعلق جن SOPs پر اتفاق کیا گیا ہے رمضان المبارک میں ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہم سب کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے، ہمیں اس نازک صورتحال کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے

رمضان المبارک کے اس با برکت مہینے میں ایثاراور  ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھنا ہے اور ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کی نشاندہی اور حوصلہ شکنی کرنی ہے۔

ان مبارک گھڑیوں میں اللہ تعالی کے حضور دعا کرنی ہے کہ اللہ تعالی اپنا خصوصی فضل و کرم فرماتے ہوئے سارے عالم کو اس آزمائش سے نکالے۔ اللہ تعالی پاکستانی قوم کی مدد فرمائے اور ہمیں آزمائش کی اس گھڑی میں صبر وتحمل کے ساتھ کامیابی عطا فرمائے۔ آمین

پاکستان پائندہ باد۔