pic 5bb1e 1559118269 82

پاکستان اور جنوبی افریقہ کےدرمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلاجائیگا

ویب ڈیسک :پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔پاکستنان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج کا میچ سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ دنوں ملکوں کے درمیان چار میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے میزبان جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 141 رنزکا ہدف دیا تھا، جنوبی افریقہ ہدف کا کامیاب تعاقب کیا اور پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست سے دو چار کیا تھا اور چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 189 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا ٹی ٹوئنٹی میچز کا 189 رنز کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا تھا۔

پاکستانی کھلاڑی رضوان سب سے زیادہ 74 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اشرف نے 30 رنز بنائے تھے۔