325632 1338760 updates

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئیء فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد )الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر کو پی ٹی آئی کا ریکارڑ فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔فیصلے کے مطابق سکروٹنی کمیٹی مئی کے آخر تک سکروٹنی کی کارروائی مکمل کرے، الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کو پی ٹی آئی کا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔دونو فریقین چارٹر اکانٹنٹ اور ایکسپرٹ اپنے ہمراہ لا کر ریکارڈ کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان

تفصیلات کے مطابق [5 روز کے اندر دونوں فریقین اپنے چارٹر اکانٹنٹ اور فننانشل ایکسپرٹ کے نام فراہم کریں،پورا ہفتہ دونوں فریقین اپنے چارٹر اکانٹنٹ اور فنانس ایکسپرٹ کی موجودگی میں ایک دوسرے کا ریکارڈ دیکھ سکیں گے ،الیکشن کمیشن نے ریکارڈ فراہم کرنے سے متعلق گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش، 7 دہشتگرد ہلاک