swabi traders announce shutter down strike 1474259217 6736

خیبرپختونخوا میں مارکیٹ اور شاپنگ مال شام 6 بجے بند ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں بازار، مارکیٹ اور شاپنگ مال شام 6 بجے بند ہونگے، اشیائے خوردونوش، میڈیکل سٹورز اور پیٹرول پمپ کھلے رہینگے، صوبہ بھر میںتمام بازار، مارکیٹ اور دیگر کاروبار ہفتہ اور اتوار کو کاروبار مکمل بند رہے گا، مساجد میں نماز تراویح کھلے مقامات پرادا کی جائیں، ہر قسم کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، ریسٹورنٹ افطاری سے رات 12 بجے تک آوٹ ڈور، ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کے لئے کھلے رہیں گے، سنیماﺅں، مزاروں اور پبلک پارکس مکمل طور پر بند رہیں گے، صرف واکنگ ٹریکس کھلے رہیں گے، تمام نجی اور سرکاری دفاترمیں 50فیصد حاضری ہوگی، اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کےساتھ چلے گی، بین الاصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہر ہفتے اور اتوار کو بند رہے گی، ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش