unnamed 1

پاکستان میں سوشل میڈیاپرعارضی پابندی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک میں امن و امان کی صورتحال کے خدشات کے پیش نظر سوشل میڈیا پر کچھ گھنٹوں کیلئے پابندی لگا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں سوشل میڈیا کو چند گھنٹوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ حملہ :چین کا ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

اس سلسلے میں پی ٹی اے نے واٹس ایپ، ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب چند گھنٹوں کیلئے بند کردیے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہناہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کی تجاویز سامنے آگئیں

سیکیورٹی ماہرین کاکہناہے کہ گزشتہ دنوں سے ملک میں جاری ہنگاموں کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر جمعۃ المبارک کے اجتماعات کی وجہ سے احتجاج کا خطرہ تھا جس سے نمٹنے کے لیے حکومت نے سوشل میڈیا پر کچھ گھنٹوں کی پابندی عائد کردی۔