FotoJet 79

اداکارہ سارہ خان کی طبیعت میں بہتری آگئی

ویب ڈیسک (کراچی)ٹائیفائیڈ کےباعث ہسپتال میں داخل ٹی وی کی مقبول ترین اداکارہ سارہ خان کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے۔

مداحوں کی جانب سے اپنی پسندیدہ اداکارہ کی ناسازیِ طبیعت پر تشویش کا اظہار کیا جارہا تھا، ایسے میں سارہ خان نے خود بھی اور ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے ان کی طبیعت میں بہتری کی خبر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پرسارہ خان اور فلک شبیر نے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں کہا گیا کہ ’آپ سب کی دعاؤں سے سارہ کی طبیعت اب بہت بہتر ہوگئی ہے۔‘

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

فلک شبیرنےدعائیں کرنےوالے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب سارہ خان نے اپنی اسٹوری میں رمضان مبارک لکھا، اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ اس وقت کراچی میں موجود ہیں۔