2167468 atifaslam 1618551971 238 640x480 1

عاطف اسلم کا سلام اور درود شریف ریلیز ہوتے ہی مقبول

ویب ڈیسک (کراچی)عاطف اسلم نے نبی آخر الزماں رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام پیش کرتا اپنا سلام عاجزانہ ریلیز کردیا۔

5منٹ 8 سیکنڈ پر مشتمل کلام میں عاطف اسلم کےعلاوہ علی پرویز، نعمان جاوید، علی پرویز مہدی، احسان پرویز مہدی اور کمیل جعفری نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا ہے۔

عاطف اسلم کا نیا کلام سلام عاجزانہ سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا اور چند گھنٹوں کے دوران ہی مصطفیٰ جان رحمت کلام کو ساڑھے 4 لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔